اے آئی سے انگریزی۔ فیفا کے پرومٹس اور بہت کچھ
اردو اے آئی کی تازہ اپڈیٹس پیش ہے۔
دوستو!
اینتھروپک نے 9 جون 2026 کو کلاڈ فیبل 5 متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اس کا اب تک کا سب سے طاقتور ماڈل ہے جو عام صارفین، پیڈ پلانز، کلاڈ کوڈ، اے پی آئی اور بڑے کلاؤڈ پلیٹ فارمز کے ذریعے استعمال کیا جا سکے گا۔
سادہ لفظوں میں، یہ عام چیٹ کے لیے نہیں بلکہ مشکل کاموں کے لیے بنایا گیا ماڈل ہے۔ کوڈنگ، لمبی تحقیق، دستاویزات کا تجزیہ، تصویروں اور چارٹس کو سمجھنا، اور ایسے کام جن میں کئی مرحلے ہوں، اس کی اصل جگہ ہیں۔
یہ اصل میں کیا ہے؟
کلاڈ فیبل 5 اینتھروپک کے مائتھوس کلاس ماڈلز کا عام استعمال والا ورژن ہے۔ مائتھوس ماڈلز کو کمپنی نے پہلے محدود رکھا تھا کیونکہ ان میں سائبر سیکیورٹی اور سائنسی کاموں میں بہت طاقتور صلاحیتیں موجود تھیں۔
اب اینتھروپک نے اسی سطح کی صلاحیت کا ایک محفوظ ورژن جاری کیا ہے۔ اگر کوئی سوال حساس شعبوں، مثلاً سائبر سیکیورٹی، بایولوجی، کیمسٹری یا ماڈل ڈسٹلیشن سے متعلق ہو تو فیبل 5 بعض اوقات جواب دینے کے بجائے درخواست کو کلاڈ اوپس 4.8 کی طرف بھیج دیتا ہے یا روک دیتا ہے۔
یہ بات عام صارف کے لیے عجیب لگ سکتی ہے، مگر اس کا مقصد طاقتور ماڈل کو زیادہ لوگوں تک پہنچانا اور غلط استعمال کو کم کرنا ہے۔
مزید معلوما کے لئے لنک دیکھیں
ہمارا نیا گائیڈ سب کے لئے دستیاب۔
اے آئی سے انگریزی کیسے سیکھیں؟
ایک سوال:
اگر انگریزی سیکھنے کے لیے نہ استاد کی ضرورت ہو، نہ اکیڈمی کی فیس، نہ کسی کے سامنے غلطی کرنے کی جھجک — صرف آپ کا موبائل اور روزانہ بیس منٹ — تو کیا آپ شروع کریں گے؟
اسی سوال کا جواب ہے ہماری مفت گائیڈ:
“اے آئی کے ساتھ انگریزی بولنا سیکھیے”
یہ گائیڈ خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جنہوں نے انگریزی پڑھی تو ہے، لیکن کبھی اعتماد کے ساتھ بولنے کا موقع نہیں ملا۔
اس گائیڈ میں آپ کو ملے گا:
✅ جیمنائی اور ChatGPT استعمال کرنے کا آسان طریقہ
✅ ماسٹر پرامپٹ جو AI کو آپ کا ذاتی انگلش ٹیچر بنا دیتا ہے
✅ 23 تیار شدہ پرامپٹ کارڈز
✅ روزمرہ گفتگو کے جملے اور عملی مشقیں
✅ 60 دن کا لرننگ پلان اور پرنٹ ایبل ٹریکر
✅ کورس مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ
استعمال کا طریقہ:
1️⃣ باب 3 کھولیے، ماسٹر پرامپٹ کاپی کیجیے اور آج ہی اپنا انگریزی تعارف ریکارڈ کیجیے۔
2️⃣ ٹریکر پر روزانہ 20 منٹ کی مشق کا نشان لگائیے۔
3️⃣ ہر اتوار AI سے اپنا ٹیسٹ لیجیے اور اپنی پیش رفت نوٹ کیجیے۔
یاد رکھیں:
صرف گائیڈ پڑھنے سے انگریزی نہیں آئے گی، پریکٹس کرنے سے آئے گی۔
اپنی کامیابی کی کہانی ہمیں ضرور بھیجیے۔
مزید مفت گائیڈز، آسان اردو میں AI اسباق اور نئی اپ ڈیٹس کے لیے اردو اے آئی کو فالو کرتے رہیں۔ گائیڈ کی لنک
____________________________
فیفا کے پرومٹس۔
فٹ بال کا عالمی کپ 2026 شروع ہو چکا ہے اور ہم نے آپ کے لیے کچھ دلچسپ اے آئی پرومٹس تیار کیے ہیں۔
اب آپ اپنی تصویر استعمال کرکے خود کو اپنی پسندیدہ قومی ٹیم کے ساتھ میدان میں، ورلڈ کپ فائنل میں، چیمپئن بننے کے بعد ٹرافی اٹھاتے ہوئے، اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ہاتھ ملاتے ہوئے یا اسٹیڈیم کی بڑی سکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔
طریقہ بہت آسان ہے:
چیٹ جی پی ٹی گوگل جمنائی میں اپنی تصویر اپلوڈ کریں۔
نیچے دیے گئے پرومٹس میں جہاں “ملک کا نام لکھیں” لکھا ہو وہاں اپنی پسندیدہ ٹیم کا نام لکھیں۔
جہاں “نام لکھیں” لکھا ہو وہاں اپنا نام درج کریں۔
پھر پرومٹ اے آئی کو دیں اور اپنی منفرد تصویر بنائیں۔
آپ خود کو ان مناظر میں دیکھ سکتے ہیں:
پرومٹس کی مکمل لسٹ
گوگل سرٹیفائڈ کورسز کے لئے یہ فارم فل کریں۔ ایک ہفتے میں کورسز ختم کرنے ہوتے ہیں۔




