اے آئی کے ذریعے دفتری کام آسان کریں
پرومٹس کے ساتھ مکمل فری پی ڈی ایف گائیڈ
دوستو،
پاکستان کے ہر دفتر کا منظر ایک جیسا ہے: میز پر فائلوں کا ڈھیر، جواب طلب خطوط، میٹنگ کے بکھرے ہوئے نوٹس، اور وہ مراسلہ جو آج ہی جانا ہے۔ کلرک سے سیکشن افسر تک، اکاؤنٹنٹ سے ایچ آر منیجر تک — سب کا آدھا دن لکھنے، سمیٹنے اور ڈرافٹ بنانے میں گزرتا ہے۔
اب یہ کام منٹوں میں ہو سکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت — جیمنائی اور چیٹ جی پی ٹی — موبائل اور دفتری کمپیوٹر پر محدود مفت استعمال کے ساتھ دستیاب ہے، اردو سمجھتی ہے، اور روزمرہ مسودوں میں مدد دے سکتی ہے۔ مگر ہمارے دفتروں میں اکثر لوگ یا تو اس سے ناواقف ہیں یا سمجھتے ہیں کہ یہ صرف انگریزی جاننے والوں کے لیے ہے۔ یہ کتاب اسی دیوار کو گرانے کے لیے ہے۔
اس کتاب میں وہ سب کچھ ہے جو ایک دفتری ملازم کو درکار ہے: اے آئی کی سادہ سمجھ، دونوں ٹولز کا آغاز، ماسٹر پرامپٹ، چوبیس تیار نسخے — خط سے پالیسی تک، منٹس سے کیس سمری تک — عملی ورک فلو، اپنی فائلوں سے چلنے والا مستقل معاون (جیم اور کسٹم جی پی ٹی)، اور حفاظت کے اصول۔ بنیادی مشقیں محدود مفت استعمال سے شروع کی جا سکتی ہیں؛ البتہ کسٹم جی پی ٹی بنانا پیڈ ChatGPT پلان مانگتا ہے۔
آپ سے ایک ہی درخواست ہے: یہ کتاب پڑھیے مت — استعمال کیجیے۔ آج پہلا پرامپٹ بھیجیے، آج پہلا مسودہ بنوائیے، اور ہفتے بھر بعد خود فیصلہ کیجیے کہ آپ کا کتنا وقت بچا۔ اور اپنی کہانی ہمیں ضرور لکھ بھیجیے — آپ کی کامیابی ہی اردو اے آئی کا اصل انعام ہے۔
آپ یہ گائیڈ ہماری ویب سائٹ پر پڑھ سکتے ہیں اور یہاں سے پی ڈی ایف کی صور ت میں ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔
مزید گائیڈز بھی اسی ای میل کے ذریعے آپ کو ملتے ہیں گے۔
دعا گو،
قیصر رونجھا
بانی، اردو اے آئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوستو گوگل کے اے آئی سٹڈیو کی مدد سے ویب سائٹ بنا کر لائیو کرنا آسان ہوگیا ۔
آج کی اس ویڈیو میں ہم سیکھ رہے ہیں کہ آپ کیسے گوگل اے آئی سٹوڈیو (Google AI Studio) کی مدد سے اپنی ویب سائٹ مکمل طور پر مفت تیار کر سکتے ہیں اور اسے انٹرنیٹ پر لائیو کر سکتے ہیں۔
اس طریقہ کار کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ کو ضرورت کے مطابق کسی بھی وقت آسانی سے اپڈیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ بغیر کسی کوڈنگ کے ماہر ہوئے اپنی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں، تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے۔
ویڈیو میں ہم نے کیا کور کیا ہے؟
ویب سائٹ کے لئے پرومٹ لکھوانا۔
ویب سائٹ کا سٹرکچر تیار کرنے کا طریقہ۔
اپنی سائٹ کو آن لائن (Live) کرنے کا مکمل عمل۔
اے آئی سٹڈیو کے نئے فیچر سے اپنے لئے ایک پروفیشنل ویب سائٹ کا ایڈرس بنانا
ویب سائٹ کو ریگولرلی اپڈیٹ کرنے کا طریقہ۔
چیٹ جی پی ٹی کا نیا وائس ماڈل بہت شاندار ہے۔ یہ آپ کو انگریزی سیکھنے، بہتر بولنے، نوکری اور ویزہ انٹرویو جیسے کاموں میں مدد دے سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں ڈیمو دیکھیں۔
یہ پوسٹ صرف دوستوں کی معلومات کے لئے
دوستو، ایک مفید اپڈیٹ: Willow نے اپنے آفیشل X اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ اس کی اے آئی ڈکٹیشن اب آئی فون پر مفت اور لامحدود دستیاب ہے۔ مفت پلان میں بنیادی اے آئی ماڈل ملتا ہے، جبکہ زیادہ طاقتور ماڈل اور اضافی سہولتیں Pro پلان میں شامل ہیں۔
اے آئی ڈکٹیشن کا مطلب ہے آواز سے لکھنا۔ آپ فون پر بولتے ہیں اور اے آئی آپ کی بات کو صاف تحریر میں بدل دیتی ہے۔ یہ کاما، فل اسٹاپ اور جملوں کی ترتیب بھی خود بہتر کر سکتی ہے۔
Willow کا اپنا iOS کی بورڈ ہے، اس لیے آپ میسجز، ای میل، نوٹس اور دوسری ایپس میں ٹائپ کرنے کے بجائے بول کر لکھ سکتے ہیں۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ Willow، Wispr Flow، OpenAI اور Deepgram کے مقابلے میں زیادہ تیز اور درست ہے، اور اس سے کام تین گنا تیزی سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ Willow کا اپنا دعویٰ ہے، اس لیے اصل نتیجہ آپ کے لہجے اور استعمال کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے۔
آئی فون ایپ یہاں سے حاصل کریں:




