دوستو،
پچھلے کچھ ہفتوں میں اے آئی (AI) کے شعبے میں جتنی تیزی سے نئی تبدیلیاں آرہی ہیں، وہ حد سے زیادہ حیران کن ہیں۔ یہ تبدیلیاں ایک بات واضح کر رہی ہیں کہ دنیا اب اس سوچ سے آگے نکل چکی ہے کہ اے آئی صرف پرانے کاموں کو آسان بنائے گی، بلکہ اب یہ نئے مسائل کے بارے میں خود سوچنے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے— چاہے وہ ریاضی کے مشکل سوالات ہوں یا سائنس کی دنیا کے نئے راز۔ ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اس ٹیکنالوجی کو نہ صرف سمجھیں، بلکہ اسے اپنے “دوسرے دماغ” کے طور پر استعمال کریں۔
آپ ذرا سوچیں کہ اگر دنیا کے ذہین ترین دماغوں میں سے ایک بحیثیتِ اسسٹنٹ آپ کے پاس کام کرے، تو آپ اس سے کیا کام لینا چاہیں گے؟ اپنی زندگی میں کون سے منصوبے مکمل کرنا چاہیں گے اور کون سے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینا چاہیں گے؟ کوئی نئی زبان سیکھنی ہو، نیا کاروبار شروع کرنا ہو، موجودہ کام میں بہتری لانی ہو، اسالرشپ کی تیاری کرنی ہو یا کسی دوسرے ملک میں روزگار کی تلاش— یہ سب اب ممکن ہے اور اے آئی آپ کی مدد کے لیے حاضر ہے۔
آپ کو صرف بیٹھ کر اس سے بات کرنی ہے۔
کوشش کر کے دیکھیں۔ ہمارے چینل پر نئی ویڈیوز اسی موضوع کے متعلق ہیں، نیچے دیے گئے لنک پر جا کر لازمی دیکھیں۔
اس ہفتے کی کچھ اہم اپڈیٹس:
اگر آپ کچھ اضافی سیکھنا چاہتے ہیں اور انگریزی سمجھتے ہیں، تو کولمبیا یونیورسٹی کا “اے آئی، سائبر سیکیورٹی اور گورننس” پر 7 ہفتوں کا کورس بالکل مفت مکمل کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے وقت CYBER26 پرومو کوڈ اپلائی کریں۔ ویسے اس کی فیس تقریباً 100 ڈالر ہے، لیکن اس کوڈ کے ذریعے آپ اسے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
(نوٹ: سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے 20 ڈالر کی فیس درکار ہوگی۔)
آپ کا دوست،
قیصر رونجھا
———————————
گوگل پلے پر ذاتی ایپ چلائیں: ڈویلپر اکاؤنٹ کے بغیر نیا آپشن
گوگل اے آئی اسٹوڈیو میں بنی ایپ اب منتخب علاقوں میں عام گوگل اکاؤنٹ سے اپنے فون پر چلائی جا سکے گی۔ دوستوں سے شیئرنگ اور عوامی اشاعت کے اصول الگ ہیں۔
اساتذہ کے لیے اے آئی: مدد لینے کے پانچ عملی طریقے
سبق پلان، آسان وضاحت، ورک شیٹ، دہرائی کے سوال اور والدین کے نوٹس کے لیے اردو پرامپٹس آزمائیں۔ مزید مشق کے لیے اسکول اور مدارس کی گائیڈ بھی پڑھیں۔
گوگل سرٹیفائڈ کورسز کے لئے یہ فارم فل کریں۔ ایک ہفتے میں کورسز ختم کرنے ہوتے ہیں۔



