وائب کلاس کی اپڈیٹ
میں اپنی محنت کو بچانے کے لئے آپ کو مزید مشکل کام میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ پہلے خود سمجھونگا پھر آپ کو سمجھاتا ہوں۔
دوستو!
میں آپ کو مثال دے کر بتانا چاہتا ہوں کہ اے آئی کس تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ہم نے پچھلے ہفتے تیاری کی تھی کہ وائب کوڈنگ پر کلاس کریں گے۔ میں کافی عرصے سے پلان کر رہا تھا کہ کوئی نئی اپڈیٹ نہیں آئی تو یہ کلاس بہترین مواد سے بھرپور ہوگی۔ تو میں نے دو کلاسز کیں، ہزاروں دوستوں نے اس سے سیکھا۔ پرسوں مجھے کسی نے بتایا کہ جو آپ کی آؤٹ لائن ہے وہ دو دن میں نان ویلیڈ ہو جائے گی کیونکہ گوگل اے آئی اسٹوڈیو میں وہ سب چیزیں آ رہی ہیں۔ میں نے اپنی کلاس کو سلو کیا تاکہ دیکھ سکوں کہ کیا آ رہا ہے۔
اور آج آپ دیکھیں کہ گوگل اے آئی اسٹوڈیو نے کیا کر دیا۔ اب میری ہفتوں کی پلاننگ ایک اپڈیٹ سے غیر مؤثر ہو گئی۔ اب پہلے مجھے خود سمجھنا ہوگا، پھر دوسروں کو سمجھانا پڑے گا کہ گوگل اے آئی اسٹوڈیو میں آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں۔
یہ پڑھیں۔۔۔۔
گوگل اے آئی اسٹوڈیو نے اب ایک نیا vibe coding experience introduce کیا ہے، اور سادہ الفاظ میں بات کریں تو اب آپ صرف لکھ کر مکمل apps بنا سکتے ہیں۔ پہلے ہم صرف چھوٹے prototypes یا basic چیزیں بناتے تھے، لیکن اب آپ واقعی functional apps بنا سکتے ہیں، وہ بھی بغیر کسی پیچیدہ coding کے۔
اب آپ ایک ایسا app بنا سکتے ہیں جس میں کئی لوگ ایک ساتھ کام کریں یا کھیلیں، یعنی multiplayer apps بھی ممکن ہو گئے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے app میں login system یا database چاہیے تو اب آپ کو خود زیادہ کچھ نہیں کرنا پڑتا، AI خود سمجھ جاتا ہے اور Firebase کے ذریعے وہ سب setup کر دیتا ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ اگر آپ کو animations، icons یا modern design چاہیے تو وہ بھی خود ہی manage ہو جاتا ہے۔ آپ کو الگ سے tools ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں، AI خود فیصلہ کرتا ہے کہ کون سا tool use کرنا ہے۔
اور اب آپ اپنے apps کو real دنیا سے بھی connect کر سکتے ہیں، جیسے maps، payments یا کوئی بھی external service۔ آپ اپنی API keys دے سکتے ہیں اور system انہیں محفوظ طریقے سے handle کرتا ہے۔
ایک اور بڑی چیز یہ ہے کہ اگر آپ کام کر رہے ہیں اور درمیان میں چھوڑ دیتے ہیں تو آپ کا کام save رہتا ہے، آپ جب چاہیں واپس آ کر وہیں سے شروع کر سکتے ہیں۔
سب سے important بات، اب یہ AI agent پہلے سے کہیں زیادہ smart ہو گیا ہے۔ یہ آپ کے پورے project کو سمجھتا ہے، اس لیے آپ simple prompts دے کر بھی complex apps بنا سکتے ہیں۔
اور اب یہ React کے ساتھ ساتھ Next.js کو بھی support کرتا ہے، جو کہ modern web development میں بہت اہم ہے۔
سادہ الفاظ میں، جو کام پہلے ہمیں کئی tools، coding اور time سے کرنا پڑتا تھا، اب وہ ایک ہی جگہ پر اور بہت تیزی سے ہو رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج اگر آپ سیکھنا شروع نہیں کرتے، تو کل آپ کو صرف سمجھنے میں ہی وقت لگ جائے گا کہ دنیا کہاں پہنچ گئی ہے۔
تو ہمارے لئے اس کا مطلب یہ کہ اپنی موجودہ کلاس کو کچھ دیر کے لئے روکیں گے۔ پہلے آج اس نئی اپڈیٹ کو سمجھیں کہ اس میں کیا کیا ممکن ہے اور ہم کیسے فائدہ لے سکتے ہیں تاکہ چیزوں کو عام دوستوں کو سمجھانے میں آسانی ہو اور مزید پیچدہ مراحل سے بچ کر آسان طریقے سے وائب کوڈنگ کی جائے۔
آپ نے اگر پہلے والی دو کلاسز نہیں دیکھیں تو ان لنکس پر دیکھیں۔ اگلی کلاس کے لئے عید کے بعد کا انتظار کریں ۔ شاید سب کچھ بدل جائے۔
میں اپنی محنت کو بچانے کے لئے آپ کو مزید مشکل کام میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ پہلے خود سمجھونگا پھر آپ کو سمجھاتا ہوں۔
شکریہ۔
عید انجوائے کریں اور میرے لئے دعا کیجئے گا۔
اپنا خیال رکھیں۔
آپ کا دوست۔
قیصر رونجھا
_________________________
پاکستان کے کئی شہروں میں آج باقائدہ 5Gسروس شروع کردی گئی ہے۔ یہ سروس زونگ، یوفون اور موبی لنک کے صارفین کو دستیاب ہے۔ 5G عام موبائل انٹرنیٹ مقابلے میں کئی گناہ زیادہ تیز ہے۔
آپ بھی سپیڈ چیک کریں PakSpeed پر


