اے آئی کی بدلتی دنیا میں کیا نیا ہے؟
کوڈیکس سیکھیں۔ گوگل کے کورسز کریں
دوستو!
اگر آپ گزشتہ چند ہفتوں کی AI خبروں پر نظر رکھ رہے ہیں، تو شاید آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ دنیا میں کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے۔
AI کی دوڑ اب صرف نئی خصوصیات (Features) یا بہتر چیٹ بوٹس تک محدود نہیں رہی۔ اب حکومتیں، بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں، اور عالمی طاقتیں AI کو قومی سلامتی، معیشت، اور مستقبل کی مسابقت کا اہم ترین میدان سمجھنے لگی ہیں۔
حال ہی میں Anthropic کے انتہائی طاقتور Fable 5 اور Mythos 5 ماڈلز کے گرد امریکی حکومت کی برآمدی پابندیوں اور نگرانی نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی۔ دوسری جانب OpenAI نے اپنی GPT-5.6 سیریز محدود پری ویو کے ساتھ متعارف کروائی، جبکہ xAI اور چین کی بڑی AI کمپنیاں بھی مسلسل ایسے ماڈلز پیش کر رہی ہیں جو پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔
یہ تمام خبریں ایک ہی حقیقت کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
AI اب صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں رہی، بلکہ عالمی طاقت (Geopolitics)، قومی سلامتی، معیشت، تعلیم، اور مستقبل کی صنعتوں کا بنیادی ستون بنتی جا رہی ہے۔
اس کا سب سے بڑا اثر شاید ٹیکنالوجی کمپنیوں پر نہیں، بلکہ ہم سب پر پڑے گا۔
کام کرنے کے طریقے بدلیں گے، نئی مہارتوں کی ضرورت ہوگی، کچھ پیشے تبدیل ہوں گے، اور ایسے مواقع پیدا ہوں گے جن کا چند سال پہلے تصور بھی مشکل تھا۔
شکریہ۔
آپ کا دوست
قیصر رونجھا
۔۔۔۔۔۔
اوپن اے آئی نے 26 جون 2026 کو GPT-5.6 model family کا limited preview شروع کیا، جس میں تین models شامل ہیں: GPT-5.6 Sol، GPT-5.6 Terra اور GPT-5.6 Luna۔ یہ updateعام چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) users کے لیے ابھی دستیاب نہیں؛ اوپن اے آئی کے مطابق preview API اور کوڈیکس (Codex) میں صرف limited trusted partners اور organizations کے لیے ہے، جبکہ broader availability آنے والے weeks میں planned ہے۔ مزید یہاں پڑھیں
اوپن اے آئی کا جلاپینو چپ ایک نیا کسٹم اے آئی پروسیسر ہے جو براڈکام کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد چیٹ جی پی ٹی، کوڈیکس اور دوسرے بڑے زبانی ماڈلز کو جواب دیتے وقت زیادہ تیز، کم خرچ اور کم بجلی استعمال کرنے والا بنانا ہے۔ مزید یہاں پڑھیں
کیا آپ ہماری کوڈیکس پر جاری سیریز فالو کررہے ہیں؟
اوپن اے آئی کا Codex اب صرف ایک کوڈنگ ٹول نہیں رہا، بلکہ ایک طاقتور AI ورک اسپیس بن چکا ہے۔ اب آپ صرف چند ہدایات (Prompts) دے کر ویب سائٹس، موبائل ایپس، ڈاکیومنٹس، پریزنٹیشنز، رپورٹس، اسپریڈشیٹس، سوشل میڈیا مواد، ای میلز، ریسرچ، آٹومیشنز اور دیگر Digital Assets تیار کروا سکتے ہیں۔
Codex آپ کے لیے ایک ایسا پرسنل AI اسسٹنٹ بن سکتا ہے جو چوبیس گھنٹے دستیاب ہو۔ یہ آپ کے لیے ای میلز لکھ سکتا ہے، ڈیٹا کا تجزیہ کر سکتا ہے، لیڈز تلاش کر سکتا ہے، سوشل میڈیا کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے، رپورٹس تیار کر سکتا ہے، پروجیکٹس مینیج کرنے میں مدد دے سکتا ہے، اور پیچیدہ کاموں کو خودکار (Automate) بھی کر سکتا ہے۔
لیکن یاد رکھیں، Codex سے بہترین نتائج صرف اچھے Prompts سے نہیں آتے، بلکہ صحیح طریقۂ کار، واضح ہدایات اور مسلسل مشق سے آتے ہیں۔
اسی لیے Urdu AI نے Codex پر ایک Mini Master Class Series شروع کی ہے۔ اب تک تین کلاسز یوٹیوب پر دستیاب ہیں، جہاں ہم قدم بہ قدم سیکھ رہے ہیں کہ Codex کو حقیقی زندگی، کاروبار، تعلیم اور روزمرہ کے کاموں میں مؤثر طریقے سے کیسے استعمال کیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہماری ویب سائٹ پر بھی Codex اور دیگر AI Tools سے متعلق نئی گائیڈز اور Tutorials باقاعدگی سے شائع کیے جا رہے ہیں۔
یوٹیوب پلے لسٹ
ویب سائٹ گائیڈز
کیا آپ کے موبائل میں Urdu Ai کی موبائل ایپ ہے۔ روز اے آئی سیکھیں۔ آسان الفاظ میں۔بلکل مفت
گوگل سرٹیفائڈ کورسز کے لئے یہ فارم فل کریں۔ ایک ہفتے میں کورسز ختم کرنے ہوتے ہیں۔




