اے آئی کیسے آپ کے کام کوبہتر کر سکتی ہے
پولیس آفیسران کے لئے گائیڈ۔
دوستو،
تفتیشی افسر کے دن میں موقع، گواہان، بیانات اور زمنی کے ساتھ نوٹس، مراسلے، افسرانِ بالا کی رپورٹیں اور چالان کی تیاری بھی شامل ہو سکتی ہے۔ اس تحریری بوجھ کے کچھ غیر حساس حصوں میں مصنوعی ذہانت ابتدائی مسودہ ترتیب دینے میں مدد دے سکتی ہے۔
یہ کتاب «اے آئی کے ساتھ دفتری کام» سلسلے کا خصوصی ایڈیشن ہے — پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے لیے۔ اس میں چوبیس تیار نسخے ہیں: خالی نوٹس اور چیک لسٹ سے مکمل فرضی بیان کی ترتیب تک، عمومی رپورٹ سے خالی ڈیوٹی روسٹر تک۔ ساتھ ہی صرف عوامی یا فرضی حوالہ فائلوں سے مستقل معاون بنانے کا طریقہ بھی شامل ہے۔
مگر ایک بات پہلے صفحے پر ہی صاف کر دیں: اے آئی مسودہ ساز ہے، تفتیشی افسر نہیں۔ شہادت، رائے اور حلف آپ کا ہے۔ مقدمے کی حقیقی تفصیل، صرف نام ہٹایا ہوا متن اور اندرونی آپریشنل معلومات عام صارف اے آئی میں کبھی نہیں جائیں گی۔ باب ۸ کو سب سے پہلے پڑھیے۔
آپ سے وہی درخواست ہے جو ہر ایڈیشن میں کرتے ہیں: یہ کتاب پڑھیے مت — محفوظ طریقے سے استعمال کیجیے۔ آج خالی نوٹس کا سانچہ بنوائیے، پھر اسے اپنے آفیشل محکمانہ فارم سے ملائیے۔
یہ گائیڈ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ شہئر کرسکتے ہیں اور یہ بلکل مفت ہے۔
دعا گو،
قیصر رونجھا
بانی، اردو اے آئی · urduai.org
چیٹ جی پی ٹی میں بچوں کی حفاظت: والدین کے لیے نئی رہنمائی
اوپن اے آئی (OpenAI) نے چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) میں teen safetyسے متعلق اپنی تازہ رہنمائی شائع کی اور واضح کیا کہ اب linked teen accounts کے لیے والدین Study Mode کو default طور پر آن کر سکتے ہیں، quiet hours لگا سکتے ہیں، اور بعض سنگین حالات میں safety notifications بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ عام اردو قارئین، خاص طور پر والدین، اساتذہ اور طلبہ کے لیے یہ اس لیے اہم ہے کہ اے آئی اب گھر کے اندر داخل ہو چکی ہے، اور OpenAI کے مطابق ہر ہفتے ChatGPT استعمال کرنے والے تقریباً 10 میں سے 9 teens اسے learning، information اور productivity کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں۔
ہمارا پچھلے مہینے جاری کیا گیا گائیڈ۔ جو انگریزی سیکھنے میں مدد کرتا ہے۔
اے آئی سے انگریزی کیسے سیکھیں؟
اسی سوال کا جواب ہے ہماری مفت گائیڈ:
“اے آئی کے ساتھ انگریزی بولنا سیکھیے”
یہ گائیڈ خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جنہوں نے انگریزی پڑھی تو ہے، لیکن کبھی اعتماد کے ساتھ بولنے کا موقع نہیں ملا۔
اس گائیڈ میں آپ کو ملے گا:
✅ جیمنائی اور ChatGPT استعمال کرنے کا آسان طریقہ
✅ ماسٹر پرامپٹ جو AI کو آپ کا ذاتی انگلش ٹیچر بنا دیتا ہے
✅ 23 تیار شدہ پرامپٹ کارڈز
✅ روزمرہ گفتگو کے جملے اور عملی مشقیں
✅ 60 دن کا لرننگ پلان اور پرنٹ ایبل ٹریکر
✅ کورس مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ
استعمال کا طریقہ:
1️⃣ باب 3 کھولیے، ماسٹر پرامپٹ کاپی کیجیے اور آج ہی اپنا انگریزی تعارف ریکارڈ کیجیے۔
2️⃣ ٹریکر پر روزانہ 20 منٹ کی مشق کا نشان لگائیے۔
3️⃣ ہر اتوار AI سے اپنا ٹیسٹ لیجیے اور اپنی پیش رفت نوٹ کیجیے۔
یاد رکھیں:
صرف گائیڈ پڑھنے سے انگریزی نہیں آئے گی، پریکٹس کرنے سے آئے گی۔
اپنی کامیابی کی کہانی ہمیں ضرور بھیجیے۔
مزید مفت گائیڈز، آسان اردو میں AI اسباق اور نئی اپ ڈیٹس کے لیے اردو اے آئی کو فالو کرتے رہیں۔ گائیڈ کی لنک
____________________________
گوگل سرٹیفائڈ کورسز کے لئے یہ فارم فل کریں۔ ایک ہفتے میں کورسز ختم کرنے ہوتے ہیں۔




