دوستو،
اس ہفتے میں نے ایک ایسا فیچر آزمایا جو اردو میں تعلیم، تحقیق اور کانٹینٹ بنانے والوں کے لیے واقعی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
آپ اپنی پی ڈی ایف، ویب لنک، یوٹیوب ویڈیو یا نوٹس Gemini Notebook میں شامل کریں، زبان میں اردو منتخب کریں، اور وہ آپ کے مواد سے تقریباً 60 سیکنڈ کی Short Video Overview بنا دیتا ہے۔
کلاڈ کا نیا ماڈل Fable 5.1 آچکا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اوپن اے آئی اپنا Astra Model بھی اسی ہفتے لانچ کرنے والی ہے۔
اس ہفتے کی دیگر اور تازہ اے آئی اپڈیٹس۔
اپنی معلومات سے اردو شارٹ ویڈیو بنائیں
NotebookLM کا نیا نام Gemini Notebook ہے۔ اس کا Short فارمیٹ آپ کے منتخب ذرائع سے ایک مرکزی خیال لے کر موبائل کے لیے مختصر ویڈیو تیار کرتا ہے۔
مثال کے طور پر:
استاد کسی سبق سے مختصر وضاحتی ویڈیو بنا سکتا ہے۔
طالب علم اپنے نوٹس سے امتحان کی تیاری کرسکتا ہے۔
سماجی ادارہ کسی رپورٹ کو آسان اردو میں سمجھا سکتا ہے۔
کانٹینٹ کریئیٹر اپنے تحقیق شدہ مضمون سے Short کا ابتدائی مسودہ بنا سکتا ہے۔
طریقہ بہت سادہ ہے:
Gemini Notebook میں نئی نوٹ بک بنائیں۔
اپنی پی ڈی ایف، نوٹس یا ویب لنکس شامل کریں۔
Studio میں Video Overview کھولیں۔
فارمیٹ میں Short اور زبان میں Urdu منتخب کریں۔
ویڈیو کا موضوع واضح کرکے Generate دبائیں۔
مفت اکاؤنٹ کو بھی معیاری رسائی مل سکتی ہے، مگر استعمال کی حد ادا شدہ پلانز سے کم ہوسکتی ہے۔ موبائل ایپ میں کچھ سہولتیں محدود ہیں، اس لیے پہلی ویڈیو ویب ورژن پر بنانا آسان رہے گا۔
ایک ضروری بات: تیار ویڈیو کے حقائق، تلفظ اور اسکرین پر آنے والا اردو متن خود ضرور چیک کریں۔ اے آئی سے بنی ویڈیو کو بغیر review کے شائع نہ کریں۔
Gemini Notebook سے اردو شارٹ ویڈیو بنانے کی مکمل گائیڈ پڑھیں
اس ہفتے کی ویڈیو: اے آئی امیگرنٹس پہنچ گئے ہیں
ہم انسانی تارکینِ وطن کے بارے میں نوکریوں، ثقافت اور وفاداری کے سوالات پوچھتے رہے ہیں۔ اب ایک نئی افرادی قوت ہمارے کمپیوٹرز اور اداروں میں داخل ہورہی ہے—اے آئی ایجنٹس۔
یہ ای میل لکھ رہے ہیں، رپورٹ بنا رہے ہیں، ڈیٹا کا تجزیہ کررہے ہیں اور ایسے کام انجام دے رہے ہیں جن کے لیے کبھی پوری ٹیم درکار ہوتی تھی
۔
اصل سوال صرف یہ نہیں کہ اے آئی ہماری نوکریاں لے گا یا نہیں۔ بڑا سوال یہ ہے کہ کام انسانوں اور اے آئی میں تقسیم ہوگا تو انسانی روزگار، مقامی ثقافت، ڈیٹا اور وقار کی حفاظت کیسے ہوگی؟
میری نئی پانچ منٹ کی ویڈیو اسی “AI Immigrants” تصور کو آسان اردو میں سمجھاتی ہے۔
ویڈیو دیکھیں: کیا اے آئی ہماری نوکریاں لے جائے گا؟
Google Pics: تصویر بنانے اور بدلنے کی نئی ایپ
گوگل نے Google Pics کا rollout شروع کردیا ہے۔ یہ Nano Banana سے چلنے والا desktop tool ہے جو تصویر بنا سکتا ہے اور تصویر کے کسی ایک object، حصے یا لکھے ہوئے متن کو الگ edit بھی کرسکتا ہے۔
یہ Docs اور Slides کے اندر بھی کام کرسکتا ہے، مگر فی الحال عام ذاتی Google اکاؤنٹ کے لیے مکمل مفت نہیں۔ اہل Google AI یا Workspace plan درکار ہوسکتا ہے، اور موجودہ آفیشل زبانوں کی فہرست میں اردو شامل نہیں۔
اس لیے اسے فوری طور پر “مفت Canva replacement” کہنا درست نہیں ہوگا۔
Google Pics کی دستیابی اور مکمل تفصیل پڑھیں
Gemini Spark: پس منظر میں کام کرنے والا اے آئی ایجنٹ
Gemini Spark گوگل کا اے آئی ایجنٹ ہے جو اجازت ملنے پر Gmail، Calendar، Drive، Docs اور Sheets میں کئی مرحلوں والا کام کرسکتا ہے۔
مثلاً آپ اسے کہہ سکتے ہیں کہ ای میلز سے سفر کی تفصیلات نکالے، itinerary کا مسودہ بنائے اور Calendar events تیار کرے۔
یہ فیچر ابھی paid اور مرحلہ وار دستیاب ہے۔ اہم ای میل، فائل یا دوسرا action مکمل ہونے سے پہلے خود review اور confirmation ضروری ہے۔
Gemini Spark استعمال کرنے کی اردو گائیڈ پڑھیں
گوگل سرٹیفائڈ کورسز کے لئے یہ فارم فل کریں۔ ایک ہفتے میں کورسز ختم کرنے ہوتے ہیں۔



