پہلی کلاس حاضر ہے
پہلی کلاس کی ویڈیو دیکھیں۔ ویڈیو میں دیئے گئے ٹاسک پورے کریں۔
دوستو،
پہلی کلاس حاضر ہے ۔ آج ہم نے سیکھا کہ وائب کوڈنگ کیا ہے، کیسے اے آئی کی مدد سے بغیر کوڈنگ سیکھے سافٹ ویئر بنایا جا سکتا ہے، اور ہمارا پروجیکٹ پاک ایجوکیٹ کیسے کام کرے گا۔
Google Firebase — مکمل طور پر مفت!
ہم کوڈنگ کے لیے گوگل کا فائر بیس اسٹوڈیو استعمال کریں گے۔ یہ ایک آن لائن کوڈنگ ماحول ہے جس میں جیمنائی اے آئی بلٹ ان ہے۔ آپ اردو میں ہدایات دیں گے اور اے آئی کوڈ لکھے گا۔
مفت ٹولز جو ہم استعمال کریں گے:
فائر بیس اسٹوڈیو — کوڈنگ کا ماحول اور اے آئی مدد کلاؤڈ فلیئر پیجز — ویب سائٹ ہوسٹنگ کلاؤڈ فلیئر ڈی ون — ڈیٹابیس کلاؤڈ فلیئر آر ٹو — فائل سٹوریج فائر بیس آتھ — لاگ ان سسٹم گٹ ہب — کوڈ محفوظ رکھنا گوگل ایپس سکرپٹ — ای میل آٹومیشن
ان سب کی قیمت = صفر روپے۔
تین لازمی کام:
پہلا کام — اکاؤنٹس بنائیں: گوگل اکاؤنٹ (اگر نہیں ہے)، گٹ ہب اکاؤنٹ، کلاؤڈ فلیئر اکاؤنٹ، چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ (پہلی ای میل دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں)
دوسرا کام — فائر بیس اسٹوڈیو کھولیں: فائر بیس ڈاٹ اسٹوڈیو پر جائیں، گوگل سے لاگ ان کریں، ایک نیا ورک سپیس بنائیں اور دیکھیں کہ کیسا دکھتا ہے۔
تیسرا کام — ایم وی پی پلاننگ فارم بھریں: اپنے آئیڈیے کا نام، مسئلہ، کسٹمر، پانچ فیچرز، اور پیسے کا ماڈل لکھیں۔ ٹیمپلیٹ اٹیچ ہے۔
یہ تینوں کام اگلی کلاس سے پہلے مکمل کرنا ضروری ہیں!
ایم وی پی کیا ہے؟
جب آپ کوئی نئی چیز بنانا چاہتے ہیں تو سب سے بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ لوگ پوری چیز ایک ساتھ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایم وی پی کا مطلب ہے کہ آپ صرف اتنا بنائیں جتنا کسی کو دکھانے کے لیے کافی ہو۔ پوری عمارت نہیں، صرف ایک کمرہ جو کام کرتا ہو۔
سوچیں اگر آپ سکول کا نظام بنا رہے ہیں تو پہلے صرف حاضری والا حصہ بنائیں۔ رزلٹ کارڈ، فیس، رپورٹیں — یہ سب بعد میں آئیں گے۔ پہلے ایک چیز بنائیں، لوگوں کو دکھائیں، ان کی رائے لیں، پھر آگے بڑھیں۔
دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں ایسے ہی شروع ہوئیں۔ فیس بک شروع میں صرف ایک سادہ پروفائل پیج تھا۔ اوبر شروع میں صرف ایک شہر میں چلتا تھا۔
آپ کا پہلا کام یہ ہے کہ ساتھ دیے گئے فارم میں پانچ سوالات کے جواب لکھیں: کیا بنانا ہے، کس کا مسئلہ حل ہوگا، کون استعمال کرے گا، پانچ اہم کام، اور پیسے کیسے آئیں گے۔ بس اتنا لکھنا کافی ہے — باقی ہم مل کر بنائیں گے۔
اسی لنک سے آپ ٹیمپلینٹ ڈاونلوڈ کریں اور اپنے لئے فل کریں۔
اگلی کلاس میں ہم اصل کوڈنگ شروع کریں گے۔
اگر آپ نے ابھی تک اردو اے آئی کی ایپ نہیں ڈاونلوڈ نہیں کی تو یہاں سے کریں
قیصر رونجھا urduai.org
