اردو اے آئی کی نئی کلاس
ویڈیو کا لنک کھولیں اور جاکر اپنا تعارف کروائیں۔
دوستو!
السلام و علیکم!
ہم اردو اے آئی کی جانب سے ایک نئی عملی ماسٹر کلاس کا آغاز کر رہے ہیں جس میں ہم روایتی کوڈنگ کے بغیر، اے آئی کی مدد سے اپنی پہلی مکمل ویب اور موبائل ایپ بنائیں گے۔
اس کورس کا نام ہے:
اردو اے آئی ماسٹر کلاس – وائب کوڈنگ
اس کورس میں ہم کیا کریں گے؟
ہم مشکل کوڈ لکھنا نہیں سیکھیں گے۔ ہم وائب کوڈنگ کا طریقہ استعمال کریں گے، یعنی اے آئی سے سادہ زبان میں بات کر کے سافٹ ویئر تیار کروائیں گے۔
آپ کا کردار ایک پروجیکٹ منیجر کا ہوگا۔ جدید اے آئی ماڈلز آپ کے ڈیولپرز ہوں گے۔ آپ انہیں اردو یا انگلش میں ہدایات دیں گے، اور وہ آپ کے لیے مکمل ایپ تیار کریں گے۔
ہم چھ کلاسز کے اندر “پاک ایجوکیٹ” نامی ایک اسٹوڈنٹ رجسٹریشن سسٹم تیار کریں گے، جسے اسکول، ٹیوشن سینٹر اور اکیڈمیز ماہانہ سبسکرپشن پر استعمال کر سکیں گے۔
یہ کورس خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو:
• ٹیکنیکل بیک گراؤنڈ نہیں رکھتے
• اپنا سافٹ ویئر بنانا چاہتے ہیں
• اے آئی کو عملی طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں
• سروس بیسڈ آن لائن آمدن شروع کرنا چاہتے ہیں
کلاس سے پہلے ضروری تیاری
براہِ کرم پہلی کلاس سے پہلے درج ذیل پلیٹ فارمز پر اپنے مفت اکاؤنٹس بنا لیں تاکہ ہم براہِ راست عملی کام شروع کر سکیں۔
کلاڈ اے آئی (مرکزی اے آئی ڈیولپر)
ویب: https://claude.ai/
اینڈرائیڈ: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.anthropic.claude
آئی او ایس: https://apps.apple.com/app/claude-by-anthropic/id6473753684
ڈیسک ٹاپ: https://claude.ai/download
چیٹ جی پی ٹی (آئیڈیاز اور لاجک کے لیے)
اینڈرائیڈ: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.openai.chatgpt
آئی او ایس: https://apps.apple.com/app/chatgpt/id6448311069
اوپن اے آئی کوڈیکس معلومات
https://openai.com/research/codex
گوگل اے آئی اسٹوڈیو
گوگل پروجیکٹ اینٹی گریئوٹی
گٹ ہب (کوڈ محفوظ رکھنے کے لیے)
سائن اپ: https://github.com/signup
ڈیسک ٹاپ ایپ: https://desktop.github.com/
کلاؤڈ فلیئر (ہوسٹنگ اور ڈیٹا بیس)
سائن اپ: https://dash.cloudflare.com/sign-up
گوگل کروم (اگر انسٹال نہ ہو)
https://www.google.com/chrome/
چھ کلاسز کا عملی سفر
کلاس اول: ٹولز سیٹ اپ اور پروجیکٹ کا بنیادی ڈھانچہ
کلاس دوم: ایپ کا فرنٹ اینڈ اور داخلہ فارم
کلاس سوم: ڈیٹا بیس اور لاجک
کلاس چہارم: اسمارٹ اے آئی فیچرز
کلاس پنجم: سیکیورٹی اور موبائل انسٹال ایبل ایپ
کلاس ششم: ایپ کو لائیو کرنا اور فروخت کرنا
یہ کورس صرف سیکھنے کے لیے نہیں بلکہ بنانے اور کمانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اگر آپ سنجیدگی سے اپنی پہلی اے آئی بیسڈ سروس بنانا چاہتے ہیں، تو اپنے اکاؤنٹس آج ہی بنا لیں۔
پہلی کلاس میں ہم آئیڈیا کو حقیقت میں بدلنے کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
کلاس میں رہنے کی شرط یہ کہ آپ ہر کلاس کے کمنٹ سیکشن میں اپنا فیڈ بیک دینگے۔ کیونکہ آخری کلاس کے بعد سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لئے آپ کی شرکت کو اس بنیاد پر جانچا جائے گا۔
اسی ویڈیو سے شروعات کریں اورویڈیو کے نیچے جاکر اپنا تعارف کروائیں اور بتائیں آپ کس چیز میں زیادہ انٹرسٹڈ ہیں اس کلاس میں۔
خیر اندیش،
قیصر رونجھا
اردو اے آئی
