اردو اے آئی کی نئی ویب سائٹ
ہماری نئی ویب سائٹ لائیو ہے۔
دوستو،
اردو اے آئی کی نئی ویب سائٹ اب لائیو ہے۔
آج اے آئی دنیا کو جس رفتار سے بدل رہی ہے، اس میں سب کچھ سیکھنا ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ ہر دن کچھ نیا سامنے آتا ہے… نئے ٹولز، نئی ٹیکنالوجی، نئے طریقے۔
لیکن ایک بات ہم مانتے ہیں—سیکھنے کے راستے میں زبان کبھی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔
اسی لیے ہم نے ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کی کوشش کی ہے جہاں آپ کو ہر ضروری چیز ایک ہی جگہ پر ملے—سادہ انداز میں، آسان زبان میں، اور آپ کے اپنے انداز میں۔
ہم چاہتے ہیں کہ کروڑوں اردو سمجھنے والے ٹیکنالوجی کی اس بدلتی دنیا میں پیچھے نہ رہ جائیں۔ ایک ہی پلیٹ فارم پر آئیں… اور بغیر کسی مشکل کے اے آئی سیکھیں، سمجھیں، اور اپنی زندگی میں استعمال کریں۔
میں اور میری ٹیم مسلسل اس پر کام کر رہے ہیں کہ دنیا بھر میں اے آئی میں جو بھی نیا ہو—چاہے وہ گائیڈز ہوں، ٹپس اینڈ ٹرکس ہوں، یا نئے ٹولز—ہم اسے باقاعدگی سے آپ تک پہنچاتے رہیں۔
ہم نے ویب سائٹ کو پہلے سے کہیں زیادہ فاسٹ، اسموٹھ اور یوزر فرینڈلی بنا دیا ہے… تاکہ آپ کا سیکھنے کا تجربہ واقعی بہتر ہو۔
لیکن یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا… آپ کا فیڈبیک ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہے، کیونکہ اسی سے ہم اسے مزید بہتر بنائیں گے۔
تو ابھی وزٹ کریں… explore کریں… اور ہمیں ضرور بتائیں کہ آپ کو کیسا لگا۔ www.urduai.org
___________________________________________________________________________
اوپن اے آئی نے ChatGPT Pro کا نیا 100 ڈالر ماہانہ پلان متعارف کرایا ہے جو خاص طور پر Codex کے بھاری استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ پلان Plus سے 5 گنا زیادہ Codex استعمال دیتا ہے اور 31 مئی تک خصوصی پروموشن میں 10 گنا زیادہ استعمال ملے گا۔ مکمل یہاں تفصیل یہاں پڑھیں
____________________________________________________________________________
AI وائس جنریٹر ایسے ٹولز ہیں جو لکھا ہوا متن انسانی آواز میں بدل دیتے ہیں۔ اردو زبان میں اب یہ ٹیکنالوجی اتنی بہتر ہو چکی ہے کہ AI کی بنائی ہوئی آواز قدرتی آواز سے ملتی جلتی لگتی ہے۔ اس گائیڈ میں ہم 2026 کے بہترین AI وائس جنریٹرز کا تفصیلی موازنہ کریں گے۔
جو دوست گوگل کورسز کے انتظار میں وہ اس فارم کو فل کریں۔
شکریہ،
اٗردو اے آئی ٹیم۔



