اے آئی کے نئے ماڈل نئے مقابلے
چیٹ جی پی ٹی پھر آگے نکل گئی
اوپن اے آئی کا نیا ChatGPT 5.5: اب AI صرف جواب نہیں دیتا، کام مکمل کرتا ہے
اوپن اے آئی نے اپنا نیا ماڈل لانچ کیا ہے۔ GPT‑5.5 ایک نیا اور زیادہ طاقتور AI ماڈل ہے جو خاص طور پر مشکل کاموں کے لیے بنایا گیا ہے، جیسے کوڈ لکھنا، ریسرچ کرنا اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنا۔
یہ مارکٹ میں موجود تمام ماڈلز کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکل چکا ہے۔
یہ پچھلے ورژن (GPT‑5.4) سے تیز، زیادہ سمجھدار اور کم باتوں میں زیادہ کام کر سکتا ہے، یعنی کم ٹوکنز میں بہتر نتائج دیتا ہے۔ یہ ماڈل لمبے اور پیچیدہ کوڈنگ پروجیکٹس میں مدد کرتا ہے، خود پلان بناتا ہے، غلطیاں ڈھونڈ کر ٹھیک کرتا ہے، اور بڑے کوڈ میں تبدیلیاں کر سکتا ہے دفتر یا دفتری کاموں کے لیے بھی یہ بہتر ہے، جیسے لمبی ڈاکیومنٹس پڑھ کر خلاصہ بنانا، شیٹس اور پریزنٹیشن تیار کرنا، اور کمپیوٹر پر خود مختلف پروگرام استعمال کر کے کام مکمل کرنا۔
سائنس اور تحقیق میں بھی GPT‑5.5 زیادہ مضبوط ہے، خاص طور پر بائیولوجی، جینیٹکس اور مشکل میتھ کے مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے میں۔ اسی کے ساتھ ساتھ، کمپنی نے اس میں سیفٹی کے زیادہ سخت اصول لگائے ہیں تاکہ غلط یا خطرناک کام (جیسے سکیورٹی ہیکنگ وغیرہ) کو روکا جا سکے۔
یہ ماڈل ChatGPT اور دوسرے ٹولز میں دستیاب ہے، اور اس کی قیمت استعمال ہونے والے ٹوکنز کے حساب سے رکھی گئی ہے، لیکن چونکہ یہ کم ٹوکنز میں کام کر لیتا ہے اس لیے اصل خرچ بھی نسبتاً کم پڑ سکتا ہے۔
ChatGPT کا نیا امیج جنریشن ماڈل آ چکا ہے، اور اس بار بات صرف خوبصورت تصویریں بنانے کی نہیں ہے۔ اب یہ ماڈل پہلے سے زیادہ بہتر، صاف، تفصیلی اور کام آنے والی تصویریں بنا سکتا ہے۔
پہلے اکثر ایسا ہوتا تھا کہ ہم ایک چیز لکھتے تھے، مگر نتیجہ کچھ اور آتا تھا۔ کبھی تصویر میں لکھا ہوا متن خراب ہو جاتا، کبھی ہاتھ عجیب لگتے، اور کبھی پوسٹر یا معلوماتی تصویر استعمال کے قابل نہیں ہوتی تھی۔
لیکن نئے ماڈل میں یہ مسئلہ کافی حد تک بہتر ہوا ہے۔ اب یہ آپ کی ہدایات کو زیادہ اچھی طرح سمجھتا ہے، یعنی آپ جو کہیں، تصویر زیادہ حد تک ویسی ہی بننے کی کوشش کرتی ہے۔
ایک اور بڑی بات یہ ہے کہ حالیہ مقابلوں اور تجزیوں میں ChatGPT کے نئے تصویری ماڈل نے بہت مضبوط کارکردگی دکھائی ہے، یہاں تک کہ گوگل کے مشہور نینو بنانا ماڈل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خاص طور پر متن والی تصویروں، پوسٹرز، تعلیمی مواد، اور تفصیلی خاکوں میں ChatGPT کا نیا ماڈل زیادہ مضبوط نظر آ رہا ہے۔
اب آپ ایک ہی ہدایت سے سوشل میڈیا پوسٹ، پوسٹر، تعلیمی ورک شیٹ، اشتہار، تھمب نیل، یا فلمی انداز کی تصویر بنا سکتے ہیں۔
یہ خاص طور پر پاکستان جیسے ملک کے لیے بہت اہم ہے۔ ایک استاد ورک شیٹ بنا سکتی ہے، ایک دکاندار اپنا اشتہار بنا سکتا ہے، ایک طالب علم پریزنٹیشن کے لیے تصویریں بنا سکتا ہے، اور ایک تخلیق کار اچھا تھمب نیل بنا سکتا ہے، وہ بھی ڈیزائن سیکھے بغیر۔ یہ 360ویو امیجز بھی بناتا ہے۔
لیکن یاد رکھیں، یہ ماڈل ابھی بھی مکمل نہیں ہے۔ خاص طور پر اردو متن میں غلطیاں آ سکتی ہیں۔ اس لیے کوئی بھی پوسٹر یا اشتہار شائع کرنے سے پہلے متن، چہرے، حقائق اور چھوٹی تفصیلات لازمی چیک کریں۔
کچھ ڈیمو جو ہم نے بنائے یہاں دیکھے جاسکتے ہیں۔
اردو اے آئی کی وائب کوڈنگ پر سیریز بلاگز کی صورت میں پبلش ہورہی ہے۔ جس میں آپ بہت تفصیل سے وائب کوڈنگ کو سمجھ سکتے ہیں۔ اس لنک پر سارے بلاگز پڑھ سکتے ہیں۔
ہم نے PakEducate میں تین نئے فیچرز لانچ کر دیے ہیں:
اے آئی استاد — اسکول کی اپڈیٹس فوراً بول کر اور لکھ کر بتاتا ہے۔
آن لائن جاب سسٹم — جاب پوسٹ، درخواستیں، سی وی، شارٹ لسٹنگ اور انٹرویو کال ایک ہی جگہ۔
آن لائن ایڈمشن — والدین آن لائن اپلائی کریں، اسکول ڈیش بورڈ سے بچوں کو انرول کرے۔
اب اسکول ریکارڈ، رزلٹ، اخراجات، داخلے، جابز، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا سب PakEducate سے manage کریں۔
وزٹ کریں:
گوگل کورسز کے لئے یہ فارم فل کریں۔
شکریہ آپکا دوست،
قیصر رونجھا





