دوستو، آج کے اس نیوزلیٹر میں ہم دو تین بڑی باتوں پر نظر ڈالیں گے۔
سب سے پہلے، ایجنٹس۔ AI ایجنٹس اب بہت تیزی سے ہمارے سامنے آ رہے ہیں۔ Meta، Grok، اور اب Codex نے بھی اپنا ایجنٹ لانچ کر دیا ہے۔ اور اگر آپ کو Meta News ابھی تک نہیں ملا تو VPN کے ذریعے آپ اسے ایکٹو کر سکتے ہیں۔
میوز کے بارے تفصیل یہاں پر دیکھیں۔
دوسری بڑی خبر: AI اب ویڈیو ایڈیٹنگ تک پہنچ چکی ہے۔ اور یہاں AI سے بنی ہوئی ویڈیو کی بات نہیں ہو رہی — بات یہ ہے کہ آپ اپنی اصل، ریکارڈ کی ہوئی ویڈیوز اسے نارم ویڈیو فائل کی صورت میں دیں اور وہ انہیں ایڈٹ کر کے دے دے۔ اس پر ہمارا ٹیوٹوریل تیار ہے،
بس آپ چاہتے ہیں کہ اس طر ح کی ویڈیوز آپ کو متلی رہیں تو ویڈیو کے نیچے اپنا فیڈ بیک ضرور دیں۔
اردو اے آئی کی Google Courses اسکالرشپ
اردو اے آئی کمیونٹی کے افراد گوگل اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ اور دوسرے منتخب Google Courses کی محدود اسکالرشپس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسکالرشپ ملنے پر متعلقہ کورس کی فیس شامل ہو سکتی ہے اور کورس کی ضروریات پوری کرنے کے بعد قابلِ اشتراک Google Certificate حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ صرف نیوز لیٹر سبسکرائب کرنے سے اسکالرشپ خودکار طور پر نہیں ملتی۔
طریقہ یہ ہے:
اردو اے آئی نیوز لیٹر سبسکرائب رکھیں۔
اسکالرشپ کی ای میل آنے پر متعلقہ فارم مکمل کریں۔
درست نام اور ای میل لکھیں۔
منتخب ہونے پر کورس کا دعوت نامہ ای میل پر حاصل کریں۔
مقررہ مدت میں اسباق اور جائزے مکمل کریں۔
نشستیں محدود ہوتی ہیں اور ہر بیچ کی شرائط مختلف ہو سکتی ہیں۔
گوگل پروفیشنل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لئے یہ فارم فل کریں۔
اور ہماری نئی iPhone ایپ بھی دستیاب ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک ڈاؤن لوڈ نہیں کی تو یہیں سے کر لیں۔www.urduai.org/app
آج کے لئے اتنا ہی۔
اپنا بہت سارا خیال رکھیں، جو خود سیکھیں وہ دوسروں کو بھی سکھائیں۔
آپ کا دوست،
قیصر رونجھا



