اس ہفتے اے آئی کیا دنیا میں کیا بدلا؟
نئے ماڈلز، بہتر آواز، فری ٹولز
اس ہفتے اے آئی نے صرف جواب نہیں دیے، کام بھی شروع کردیا
دوستو، کبھی کبھی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک ایسا ہفتہ آتا ہے جب کئی نئی اپڈیٹس مل کر ہمیں مستقبل کی سمت دکھاتی ہیں۔ یہ ہفتہ بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ چیٹ جی پی ٹی، گروک اور میٹا کی نئی پیش رفت کو ایک ساتھ دیکھیں تو ایک بات واضح ہوجاتی ہے: اے آئی اب صرف ہمارے سوالات کے جواب دینے تک محدود نہیں رہا، بلکہ فائلوں کے ساتھ کام کرنے، کوڈ لکھنے، تصاویر بنانے، ویڈیو تیار کرنے اور قدرتی انداز میں گفتگو کرنے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
سب سے نمایاں خبر چیٹ جی پی ٹی ورک کی ہے۔ یہ نیا اے آئی ایجنٹ آپ کی فائلوں، ایپس اور دوسرے ٹولز سے ضروری معلومات اکٹھی کرکے دستاویزات، سلائیڈز، اسپریڈشیٹس اور مکمل رپورٹس تیار کرسکتا ہے۔ یعنی آپ اسے صرف سوال نہیں دیتے بلکہ ایک پورا کام سونپ سکتے ہیں، اس کا منصوبہ دیکھ سکتے ہیں اور اہم اقدامات کی منظوری بھی خود دے سکتے ہیں۔
دوسری طرف گروک 4.5 سامنے آیا ہے، جسے خاص طور پر کوڈنگ، طویل ایجنٹ کاموں اور آفس کے روزمرہ کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق کے ساتھ اسپریڈشیٹس، پریزنٹیشنز اور دستاویزات بنانے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔
میٹا نے بھی میوز امیج جاری کردیا ہے، جو تصویر سازی، درست ایڈیٹنگ اور کئی حوالہ تصاویر کو ایک تخلیق میں جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ میوز ویڈیو کی ابتدائی جھلک بھی دکھائی گئی، جو مستقبل میں آواز کے ساتھ ویڈیوز تیار کرسکے گا۔
اور اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کو آواز سے استعمال کرتے ہیں تو نئی جی پی ٹی لائیو آواز ایک ہی وقت میں سن اور بول سکتی ہے۔ اس سے گفتگو پہلے کے مقابلے میں زیادہ قدرتی محسوس ہوگی، خاص طور پر جب آپ بات کے دوران سوال بدلیں یا اسے روک کر کوئی نئی بات کہیں۔
آسان الفاظ میں، اس ہفتے کی مشترک کہانی یہ ہے کہ اے آئی اب ایک چیٹ بوٹ سے بڑھ کر کام کرنے والا ساتھی بنتا جارہا ہے۔
آئیے اب ایک ایک اپڈیٹ کو آسان اردو میں سمجھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ان میں سے کون سی سہولت پاکستانی طلبہ، اساتذہ، فری لانسرز، کریئیٹرز اور چھوٹے کاروباروں کے لیے واقعی مفید ہوسکتی ہے۔
اس شمارے کے بعد ہمیں جواب دے کر ضرور بتائیے گا کہ آپ کس اپڈیٹ پر مکمل اردو گائیڈ چاہتے ہیں۔ اگلی تفصیلی گائیڈ ہم آپ کی پسند کے مطابق تیار کریں گے۔
آپ کا دوست،
قیصر رونجھا۔
ہماری موبائل ایپ ڈاونلوڈ کریں
——————————
چیٹ جی پی ٹی ورک (ChatGPT Work) اوپن اے آئی (OpenAI) کا نیا اے آئی ایجنٹ ہے جو صرف سوال کا جواب دینے کے بجائے آپ کی فائلوں، ٹیم کے ٹولز اور ڈیسک ٹاپ ایپس سے متعلقہ معلومات اکٹھی کرکے پورا کام مکمل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اوپن اے آئی کے مطابق یہ جی پی ٹی 5.6 سے چلتا ہے اور بکھرے ہوئے نوٹس، مسودوں اور خیالات کو دستاویز، پریزنٹیشن، اسپریڈشیٹ، تجزیے یا قابلِ اشتراک نتیجے میں بدل سکتا ہے۔
اے آئی اسٹوڈیو (Google AI Studio) سے اینڈرائیڈ ایپ بنانا اب ابتدائی صارف کے لیے بھی ممکن ہے: آپ اپنا آئیڈیا عام زبان میں لکھتے ہیں، اے آئی Kotlin اور Jetpack Compose کا پروجیکٹ بناتا ہے، براؤزر میں ایپ دکھاتا ہے، اور پھر آپ اسے اپنے اینڈرائیڈ فون پر ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔
پھر پلے سٹور پر کیسے اپلوڈ کریں گے؟
ویڈیو دیکھیں
چیٹ جی پی ٹی کا نیا وائس ماڈل بہت شاندار ہے۔ یہ آپ کو انگریزی سیکھنے، بہتر بولنے، نوکری اور ویزہ انٹرویو جیسے کاموں میں مدد دے سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں ڈیمو دیکھیں
گوگل سرٹیفائڈ کورسز کے لئے یہ فارم فل کریں۔ ایک ہفتے میں کورسز ختم کرنے ہوتے ہیں۔




