Urdu Ai Master Class on CODEX
ہماری نئی کلاس۔ آپ کے فیڈ بیک کا انتظار۔
دوستو!
السلام علیکم۔
اُمید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ آج سے ہم نے Codex کی ایک نئی ویڈیو سیریز شروع کی ہے۔ یہ آپ کے اے آئی کے سفر میں اگلا اہم ساتھی ثابت ہو سکتا ہے۔
Codex صرف تصاویر بنانے یا سوالات کے جواب دینے تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ اے آئی کی مدد سے مکمل پروجیکٹس بنانے میں آپ کی رہنمائی کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کوئی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں، کوئی ایپ تیار کروانا چاہتے ہیں، یا کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعے کوئی اور کام کرنا چاہتے ہیں، تو Codex ان میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
اس موضوع پر ویڈیوز کے ساتھ ساتھ ہماری ویب سائٹ پر تفصیلی گائیڈز بھی شائع ہوتی رہیں گی، اور بہت جلد آپ کے لیے ایک PDF گائیڈ بھی دستیاب ہوگی۔
میں نہیں چاہتا کہ جو کچھ میں جانتا ہوں وہ صرف میرے پاس ہی رہے، اس لیے میری کوشش ہوگی کہ جو علم اور تجربہ میرے پاس ہے، وہ سب آپ تک بھی پہنچے۔
ویڈیو ضرور دیکھیں، اور ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں اپنا فیڈبیک دیں تاکہ مزید ویڈیوز بنانے سے پہلے مجھے اندازہ ہو سکے کہ آپ کیا سیکھنا اور دیکھنا چاہتے ہیں۔
شکریہ۔
آپ کا دوست
قیصر رونجھا
ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

